ان آنکھوں سے کیا کیا نظارے دیکھتے ہیں

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

ان آنکھوں سے کیا کیا نظارے دیکھتے ہیں
اٹھتے ہیں طوفان دل میں ہمارے دیکھتے ہیں

پھنس کر لہروں کے بھنور میں
سمندر کے کنارے دیکھتے ہیں

ہو گئے ہیں وہ اجنبی سے ملنے کے بعد
چھوڑ گئے ہیں عکس سارے دیکھتے ہیں

یہ دل تو رہتا ہے کھویا کھویا سا ہر لمحے
سوچوں کے دریچوں میں پیار کے اشارے دیکھتے ہیں

مل گیا ہے بہانہ زندگی بیتانے کا
انہیں ہمارے اوسان سارے دیکھتے ہیں

Rate it:
Views: 508
31 May, 2013
More Life Poetry