ان کی محفل اور میں رسوا ہوا
Poet: Ali Ijaz Tamimi By: Ali Ijaz Tamimi, chiniot ان کی محفل اور میں رسوا ہوا
 چھوڑئے جو بھی ہوا اچھا ہوا
 
 جانے کب دل کی بجھے گی دید سے
 یہ دیا مدت سے ہے جلتا ھوا
 
 کہہ دیا اتنا کہ بس چاہا اسے 
 آپ کو معلوم کیا کیا کیا ہوا
 
 دل ہماری اک نہیں سنتا کہ یوں
 یہ بھی اک سردار کا بیٹا ہوا
 
 دل ہمارا ٹوٹنا تھا چھوڑئے
 یوں ہوا ایسا ہوا ویسا ہوا
 
 اب مناؤ خیر اپنی یاد کی 
 اے ستمگر اب میں تم جیسا ہوا
 
 جانتا ہوںمیں بھی اس اعجاز کو
 ایک شاعر ہے مگر ٹوٹا ہوا
More Sad Poetry






