ان کے واسطے دعا

Poet: By: Mir Muhammad Gabol, karachi

دارے فنا میں نقش بقا چھوڑ جاؤنگا
میں اپنے بعد اپنی سدا چھوڑ جاؤنگا

ہیں اور بھی چمن میری خوشبو کے منتظر
میں اس چمن کو مسلے صبا چھوڑ جاؤنگا

دونگا سب کلیوں کو پیام شگفتگی
گلشن میں اک حسن ادا چھوڑ جاؤنگا

لے جاؤنگا میں اپنی وفا کو بھی اپنی ساتھ
اور ان کے پاس فقط یاد وفا چھوڑ جاؤنگا

جو میرے دل پہ زخم لگاتے رہے ہیں سدا
میں “ان“ کی واسطے بھی دعا چھوڑ جاؤنگا

Rate it:
Views: 441
04 Jul, 2009