انا کیا ہے، سچ کیا ہے ؟
فیصلہ اسکا
روشن دل ہی کر پاتا ہے
پہلے اپنے اندر جھانکوں
پھر اوروں کی جانب دیکھو
اپنا آپ اور لوگوں کے عیب
سب کیڑے نکالنا چھوڑ دو گے
اپنے اندر کھوجو خود کو
خود میں کھو کے پاؤگے رب کو
انا کیا ہے اور کیا ہے سچ؟
یہ سب اس وقت ہی جانو گے
جس لمحے خود کو پہچانو گے
پہلے خود میں دیکھو خود کو
سب روشن روشن ہوجائے گا
پھر نا کوئی تم کو برا لگے گا
پھر نا تم اوروں پر
انگلی اُٹھاؤ گے