انت بھلے کا بھلا

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

جو انسان فرعون کی طرح مغرور ہوتا ہے
اس کے عروج کو زوال ضرور ہوتا ہے

دولت کے سہارے جو غریب کی حق تلفی کرے
ان کی بد دعاؤں سے غرور کا بت چور ہوتا ہے

ہمارے اعتماد کو وہی لوگ ٹھیس پہنچاتے ہیں
جن کی ایمانداری پہ ہمیں بڑا غرور ہوتا ہے

ہم نے زندگی میں جس کسی کو بھی چاہ
وہ دل کے قریب نظروں سے دور ہوتا ہے

کہتے ہیں کر بھلا ہو بہلا انت بھلے کا بھلا
میرا ایمان ہے کہ ایسا ضرور ہوتا ہے

Rate it:
Views: 646
05 Apr, 2011
More Life Poetry