انداز تمھارے جیسا تھا
Poet: M.Z By: M.Z, karachiبارش کی ان بوندوں نے جب دستک دی دروازے پر
محسوس ھوا تم آئے ھو انداز تمھارے جیسا تھا
ھوا کے ھلکے جھونکے نے جب آھٹ کی کھڑکی پر
محسوس ھوا تم چلے ھو انداز تمھارے جیسا تھا
میں نے بوندوں کو اپنے ھاتھ میں ٹپکایا
اک سرد سا احساس ھوا جو بلکل تمھارے جیسا تھا
میں تنھا چلا جب بارش میں اک جھونکے نے ساتھ دیا
میں سمجھا تم ساتھ ھو میرے، احساس تمھارے جیسا تھا
پھر رک گئی وہ بارش بھی، رھی نہ باقی آھٹ بھی
میں سمجھا مجھے تم چھوڑ گئے،انداز تمھارے جیسا تھا
More Sad Poetry






