Add Poetry

اندازِ وفا جِس کا تغافل کی طرح ہے

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, UK

اندازِ وفا جِس کا تغافل کی طرح ہے
وہ جانِ وفا زیست کے حاصل کی طرح ہے

یہ جسم کہ کاندھے پہ دھرا جیسے کویٔ بوجھ
یہ زیست کہ اِک کربِ مسلسل کی طرح ہے

بس مانگے تری دید کی خیرات صبح و شام
دِل گویا مرا کاسۂ سایل کی طرح ہے
|
طایرٔ کی طرح درد کے پنجرے میں مِرا دِل
رنجور ہے ، محجور ہے بسمِل کی طرح ہے

مہکا تا رہے شام و سحر روُح کو میری
یادوں کا دُھواں خوشبوۓ صندل کی طرح ہے

کر دیتا ہے جو رنج سے پھولوں کے جگر چاک
نالہ مِرا فریادِ عنادل کی طرح ہے
 

Rate it:
Views: 762
10 Dec, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets