اندر سے شاہین ہو گئے ہیں ریزہ ریزہ

Poet: Shaheen Mughal By: Shaheen Mughal, gjn

جھوٹے دیتے سبھی
دلاسے ہیں
جذبوں کے بھی عجب
تماشے ہیں
پیار بانٹنے والے اکثر
خود ہوتے پیار کے
بڑے پیاسے ہیں
سوچتی ہوں تنہا بیٹھ
کر اکثر
تقدیر کی بے ثباتی کو
بات سے ہے بات الجھے
کیوں پڑ جاتے قسمت
کے الٹے پانسے ہیں
اس جیون کی ہر ڈگر پر
بکھرے بد نصیبی و محرومی
کے کیوں کانٹے ہیں
اندر سے شاہین ہو گئے
ہیں ،ریزہ ریزہ
باہر سے نظر آتے
اچھے خاصے ہیں

Rate it:
Views: 474
27 Dec, 2015