اندھیرے میں اک رات

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

کوئی دوپہر تھی
ہواؤں کے رتھ پر
جب اس نے میرا ہاتھ تھاما تھا
کسی نے نہ دیکھا
سرِ شام ساحل پہ
موجوں کی زد پر
جب اس نے میرا ہاتھ تھاما
کسی نے نہ دیکھا
اندھیرے میں اک رات
نیندوں کی حد پر
جب اس نے میرا ہاتھ تھاما
کسی نے نہ دیکھا
مگر میں نے دیکھا
نہ انکھوں میں چہرا
نہ ہونٹوں پہ وعدہ
نہ دل میں بھروسا۔۔۔۔
 

Rate it:
Views: 357
23 Aug, 2011