Add Poetry

انسان

Poet: M Arbab Bazmi By: M Arbab Bazmi , More Eminabad GUJRANWALA

اس بے حس ، ظالم اور
بے رحم زمانے میں
ایک سے بڑھ کر ایک
بُرا شخص
موجود ہے
جس پر
کسی کی آہ و زاری
کچھ اثر نہیں کرتی
ایسے بھی ظالم اور بے رحم
دستیاب ہیں ، جو
اللہ د ، رسول ا کے واسطے کو بھی
قابلِ تکریم نہیں گردانتے
اور
خال ، خال ایسے بھی ہیں، جو
کسی کے جسم پر لگی
خراش کو بھی
اپنے دل پر محسوس کرتے ہیں
درد کسی کو ہوتا ہے
احساس وہ کرتے ہیں
دَر اصل ...! یہ ہی
مالکِ ہر جہاں کے
نائب ہیں
اشرف المخلوقات ہیں
اِنسان ہیں

Rate it:
Views: 458
26 May, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets