انساں نے کیسا سماں کر رکھا ہے
Poet: By: Roomi, Rawalpindiانساں نے کیسا سماں کر رکھا ہے
اک ذرے کو اس نے جہاں کر رکھا ہے
انسان ہے وہ ناداں جس نے خود ہی
خود کو پابندِ زنداں کر رکھا ہے
زمیں بھی ہوتی اس پر بہشت سی لیکن
ہوائے نفس کو اس نے آسماں کر رکھا ہے
جنت انسان کے سامنے ہے لیکن
خود کو بے خانماں کر رکھا ہے
بڑی ہی بے تاب ہ ےروح جس نے ادراک
ٹھیکرے کو اپنا مکاں کر رکھا ہے
More Life Poetry






