Add Poetry

انقلابی لوگ

Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindi

چھپائے داغ ِ محرومی، شباب پھرتے ہیں
دیتے ہیں دستک گھر گھر خاب پھرتے ہیں

نہ چاہ گردش زمانہ ذوق سربلندی ان سے
اس بستی کے جوان خالی ہاتھ پھرتے ہیں

ناصح انہیں دے رہا ہے درس محبت کیوں
اٹھاکر حسرتوں کے لاشے اہل کتاب پھرتے ہیں

نہ چھیڑ اے باد مخالف ان خستہ نشینوں کو
انقلاب کے منبع یہاں بے حساب پھرتے ہیں

Rate it:
Views: 284
15 Mar, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets