انکار

Poet: Sidra Subhan By: Sidra Subhan, Kohat

زندگی تیرے تصور کا اعادہ تو نہیں
شوق مرنے. کا ہمیں اتنا زیادہ تو نہیں

لب خاموش ہیں آواز دبی بیٹھی ہے
لاکھ محتاط سہی ضبط کاوعدہ تو نہیں

جان محفل!تمہیں جینے کا سلیقہ ہے مگر
ہم بھی باذوق ہیں اتنے بھی سادہ تو نہیں

تم نے جو سرد لہجے کو تپش دی ہے ابھی
یہ بتا! تیرا بچھڑنے کا ارادہ تو نہیں

تم بھی ممکن ہے تغافل نہیں کرتے لیکن
دل تیرے واسطے پہلے سا کشادہ تو نہیں

Rate it:
Views: 772
12 Jul, 2017
More Life Poetry