انکے دل میں مکاں ڈھونڈتا ہوں

Poet: Muneeb Chauhdry By: Muneeb Chauhdry, Gujranwala

انکے دل میں مکاں ڈھونڈتا ہوں
شکار ہوں، ناوکِ مژگاں ڈھونڈتا ہوں

میں کیا ڈھونڈتا ہوں، کہاں ڈھونڈتا ہوں
فانی دنیا میں حسنِ جاوداں ڈھونڈتا ہوں

دل کے بند دروازوں میں کبھی
کھلا ہو کوئی آستاں ڈھونڈتا ہوں

میرے لیے بھی انکے دل میں شاید
بسا ہو کوئی ارماں ڈھونڈتا ہوں

تنہائی میں بس یہی تو اک سہارہ تھا
کھو گیا کہاں غمِ جاناں ڈھونڈتا ہوں

Rate it:
Views: 1539
26 Mar, 2008