غم سے اپنے گر کوئی شاد رھے
تو ہوں دعا گو کہ عالم آباد رھے
میں رہوں نہ رہوں یہ میری قسمت
مگر زمانہ اطمناں بخش تا بعد رھے
انہیں کیا غم ہو میرے مرنے کا؟
بس چند آنسو بہائے اور آزاد رھے
یہ قید بند سے چھٹنا اے میرے ہمدم
اے کاش تجھکو ھمیشہ ہی یاد رھے
اس کو دعا نہ دوں یہ میرا شیوہ نہیں
خدا کرے دائم خوش رھے آباد رھے