اور میں اکیلی ہوں
Poet: UA By: UA, Lahoreرات کا اندھیرا ہے اور میں اکیلی ہوں
خامشی کا پہرہ ہے اور میں اکیلی ہوں
کوئی آہٹ کوئی دستک کوئی بھی کھٹکا نہیں
ہر طرف ویرانہ ٹھہرا ہے اور میں اکیلی ہوں
آدمی نہ آدمی کا پرتو نہ کوئی صدا
چار سو ویران صحرا ہے اور میں اکیلی ہوں
بزم خلوت میں ڈھلی تنہائی کی محفل سجی
انجمن کا دور دورہ ہے اور میں اکیلی ہوں
اب تو یہ عالم ہمارے ساتھ میں عظمٰی فقط
یادوں کا بسیرا ہے اور میں اکیلی ہوں
More Sad Poetry







