Add Poetry

اونچی سی حویلی ہے تنہائی کی راتیں ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

اونچی سی حویلی ہے تنہائی کی راتیں ہیں
خاموش فضاؤں میں روتی ہوئی آہیں ہیں

تم پاس نہیں ہو تو، بوجھل ہیں سبھی منظر
بے کیف ہیں دن سارے،بے کیف سی شامیں ہیں

دل کرب کے صحرا کا مسکن ہے عجب میرا
پر خار سبھی اس پر پھیلی ہوئی راہیں ہیں

اس دل میں اداسی ہے یہ روح بھی پیاسی ہے
تنہائی ہے جو بن پر اکھڑی ہوئی سانسیں ہیں

اس گردشِ دوراں میں وشمہ کی غزل گوئی
سہمی ہوئی راتوں میں تنہائی سے باتیں ہیں

Rate it:
Views: 82
20 Jun, 2024
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets