اوہ جانے والے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMاوہ جانےوالے پلٹ کر ایک بار دیکھنا
 زمیں پہ پاؤں رکھنےسےقبل خاردیکھنا
 
 حسیں صورت دیکھتےہوش نہ کھودینا
 پہلےاس کی سیرت اورکردار دیکھنا
 
 سیکھنےکہ لیےتجربات ضروری ہیں
 تم کسی سےکرکےآنکھیں چاردیکھنا
 
 ایک بارکسی سےجی بھرکرمحبت کرنا
 کیسےآتا ہے شخصیت میں نکھاردیکھنا
 
 ہم دنیا میں رہیں یااس جہاں گزرجاہیں
 میری دعا ہےتم زندگی کی ہربہاردیکھنا
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے
 
اسلم