Add Poetry

اُجالا کس طرح سے ہو گیا ادھر

Poet: Junaid Atari By: Sag-e-Attar Junaid Atari, Chakwal

اُجالا کس طرح سے ہو گیا ادھر
یہاں تو روشنی لایا نہیں تھا

میں سمجھوتے کے ہاتھوں جان بوجھ کر
اُسے کہہ بھی کبھی پایا نہیں تھا

نہ سوئی ماں اسی مَدیَد خیال میں
کہ بیٹا تو ابھی آیا نہیں تھا

نہ پوچھو زندگی کیسے گُزاری
کسی نے رحم تک کھایا نہیں تھا

یقیں مانو ترے ملنے سے پہلے
کبھی گھر دیر سے آیا نہیں تھا

مُجھے بھیجا خُدا نے اِس جہاں میں
میں مرضی سے یہاں آیا نہیں تھا

نہ جانے اُس مکاں میں کیا بَلا تھی
جدھر کوئی گیا آیا نہیں تھا

تُجھے تو سامنے بھی دیکھ کر میں
نظر اپنی اُٹھا پایا نہیں تھا

زمانہ جِس کے پیچھے ہو گیا خوار
مُجھے وہ حسن تو بھایا نہیں تھا

ہم اِک دن ملتے ملتے یُوں بچھڑ گئے
نکل ارمان بھی پایا نہیں تھا

اچانک پھر مُجھے یاد آ گیا وہ
جسے برسوں بُھلا پایا نہیں تھا

کمائی سب لُٹا کر بھی جُنید تُو
خرید اِک بھی خُوشی پایا نہیں تھا

Rate it:
Views: 348
06 Apr, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets