Add Poetry

اُجالے رکھ لو مگر تِیرگی تو دو گے ناں؟

Poet: رشید حسرت By: رشید حسرت, Quetta

اُجالے رکھ لو مگر تِیرگی تو دو گے ناں؟
مُجھے خبر ہے مُجھے پِھر بھی تُم کہو گے ناں

کڑا جو وقت پڑا لوگ چھوڑ دیں گے مُجھے
کہو کہ تُم تو مِرے ساتھ ساتھ ہو گے ناں؟

بجا کہا کہ میں کرتا رہا ادا کاری
بجا یہ بات کہ مُجھ کو عزِیز ہو گے ناں

غموں کا اور مداوا نہِیں ہے پاس مِرے
میں بیچنے کو چلا ہُوں خرِید لو گے ناں؟

کرو گے ایسے اگر ہم سے سرد مہری تُم
تو زِندگی میں کبھی پیار کا کہو گے ناں؟

میں جانتا ہوں مُجھے بھیج دو گے دُور کہِیں
میں لوٹ آؤں گا پر تُم وہاں پہ ہو گے ناں

بجا کے رکھ دے گا وہ اِینٹ سے ہی اِینٹ حُضُور
سو ایسے لوگوں کے ہی مُنہ کبھی لگو گے ناں

بس اِک فقِیر کے دِل کا تُمہیں ہے رکھنا بھرم
پِھر اُس کے بعد کبھی غم کوئی رکھو گے ناں

رشِید کرتے ہو کیوں مُجھ سے روز طعنہ زنی
پتہ چلے گا محبّت کبھی کرو گے ناں؟

Rate it:
Views: 512
19 Aug, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets