اُس نے میری محبت کو بھی ایک تجارت سمجھا
وہ ایک دھوکہ تھا میں نے جسے چاہت سمجھا
وہ میرے دل کو توڑ کر ہمیشہ ہی خوش ہوتا تھا
میں کیسا دیوانہ تھا جو درد کو بھی راحت سمجھا
آُس نے سمجھا ہی نہیں رشتوں کے تقدس کو کبھی
یہ فقط ایک کھیل تھا میں نے آُس کی عادت سمجھا
ہر بار آُس نے دیا میری وفاؤں کو ایک نیا فریب
میں تھا کہ اپنے پیار کو بس ایک اعتبار سمجھا
اُس نے میری محبت کو بھی ایک تجارت سمجھا
وہ ایک دھوکہ تھا میں نے جسے چاہت سمجھا