اُس نے پُھول بھیجے ہیں

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

اُس نے پُھول بھیجے ہیں
پھر میری عیادت کو
ایک ایک پتی میں
اُن جمیل ہاتھوں کی
خوشگوار حدّت ہے
اُن لطیف سانسوں کی
دلنواز خوشبو ہے
دِل میں پُھول کِھلتے ہیں
رُوح میں چراغاں ہے
زندگی معطّر ہے
پھر بھی دِل یہ کہتا ہے
بات کچھ بنا لیتا
وقت کے خزانے سے
کاش وہ خود آ جاتا

Rate it:
Views: 486
23 Aug, 2011