Add Poetry

اُس نے کہا تم میں پہلی جیسی بات نہیں

Poet: فرخ اقبال By: Farakh Iqbal, Lahore

اُس نے کہا تم میں پہلی جیسی بات نہیں
میں نے کہا اب زندگی میں تیرا ساتھ نہیں

اُس نے پوچھا کیا اب بھی کسی کی آنکھوں میں ڈوب جاتے ہو
میں نے کہا اب کسی کی آنکھوں میں وہ بات نہیں

اُس نے پوچھا کیوں اتنا ٹوٹ کر چاہا مجھے
میں نے کہا انسان ہوں مجھ میں پتھروں والی بات نہیں

اُس نے پوچھا کیا میں بےوفا ہوں
میں نےکہا اب مجھے وفا کی تلاش نہیں

اُس نے کہا بھول جاٶں مجھے تم فرخؔ
میں نے کہا تم حقیقت ہو کوئی خواب نہیں

Rate it:
Views: 2495
02 May, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets