Add Poetry

اُس کو احساس یہ دلانا ہے ... میں نے دنیا سے روٹھ جانا ہے

Poet: محسن امتیاز By: محسن امتیاز , Karachi

اُس کو احساس یہ دلانا ہے
میں نے دنیا سے روٹھ جانا ہے

اے دل توڑنے والے! سن لے
خدا کو منہ بھی تو دکھانا ہے

جھوٹ، نفرت اور دھوکے بازی
تو نے دنیا سے بھی تو جانا ہے

سنو تمہاری آواز کٹ رہی ہے
تمہارے پاس یہ اچھا بہانہ ہے

روٹھ جاؤں اگر کبھی تم سے
کونسا تم نے مجھے منانا ہے

نیند تُو آ جا میری آنکھوں میں
اُس نے خواب میں جو آنا ہے

اس لئے مشغول ہوں میں بچوں میں
اپنے دل کو بھی تو بہلانا ہے

میں نے مرنا نہیں ہے پر محسن
دنیا میں نام بھی کمانا ہے

شاعری چھوڑنے سے کیا ہوگا
تم نے پھر بھی تو یاد آنا ہے

عشق میں مار نہیں کھانی پر
تیری گلی میں مگر آنا ہے

Rate it:
Views: 369
13 Sep, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets