اُس کی آنکھیں
Poet: Mohsin Naqvi By: Wajid Imran, Pirmahalآئینے پر کبھی کتاب میں ہیں
اُس کی آنکھیں عجب عذاب میں ہیں
تھکتے پھرتے ہیں دُھوپ میں بچّے
تتلیاں سایہ گلاب میں ہیں
ایک کچّے گھڑے کی جُرات پر
کتنی طغیانیاں چناب میں ہیں
وہ ابھی تک ہے رُوبرو اپنے
ہم ابھی تک حصارِ خواب میں ہیں
اُس کی عادت ہے رُوٹھنا محسن
لوگ بے وجہ اضطراب میں ہیں
More Sad Poetry






