Add Poetry

اُس کی آنکھوں سے ابتدا کی تھی

Poet: Dr Faisal Shahzad By: Faisal Shahzad, Islamabad

اُس کی آنکھوں سے ابتدا کی تھی
مُحبت نہ تھی مُحبت کی انتہاکی تھی

یُوں تو رکھا تھامُحبت میں تناسب لیکن
اپنی اوقات سے بڑھ کر ہم نے وفا کی تھی

رسم اُلفت تُو سلیقے سے پھر ادا کی تھی
میری وفاسےتو بڑھ کراس نےجفا کی تھی

زمانے والو کیوں ہم پے اُنگلیاں اُٹھاتے ہو
مُحبت جُرم ہے کیا ہم نے یہ خطا کی تھی

بُجھے چراغ جلا کر بُہت دُعا کی تھی
یوں آندھیوں نے بُہت تیز پھر ہوا کی تھی

نہ تُم نے مانگا ہمیں اپنی دُعاؤں میں مگر
ہم نے تو رب سے فقط تیری التجا کی تھی

اُس کی آنکھوں سے ابتدا کی تھی
مُحبت نہ تھی مُحبت کی انتہاکی تھی

Rate it:
Views: 715
23 Feb, 2019
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets