اُلجھے تو تلخیوں کی بھی حد سے گزر گئے

Poet: Talal By: Taimur Lohani, Karachi
Uljhay To Talkhioun Ki Bhi Had Se Guzar Gaye

اُلجھے تو تلخیوں کی بھی حد سے گزر گئے
ٹوٹے تو کرچیوں کی بھی حد سے گزر گئے

نفرت ہوئی کسی سے تو بے انتہا ہوئی،
چاہا تو چاہتوں کی بھی حد سے گزر گئے۔

ہم نے خُدا سے کچھ بھی نا مانگا مگر اُسے،
مانگا تو سسکیوں کی بھی حد سے گزر گئے۔

Rate it:
Views: 864
31 Aug, 2021