Add Poetry

اُن کے جنو ں میں ایسے

Poet: رفعت یاسمین By: Riffat Yasmin, Jhelum Pakistan

اُن کے جنو ں میں ایسے گرفتار ہو گئے
ہر شخص ہی سے بر سرِ پیکار ہو گئے

بارش کا ڈر انھیں تھا جو اہل مکان تھے
مدُت سے ہم تو بے در و دیوار ہو گئے

خود اُن کی زندگی تو اندھیروں میں گمُ ہویٔی
دُ نیا میں روشنی کا جو مینار ہو گئے

خوابوں کے وہ قلعے جو تراشے تھے ذہن نے
آندھی کے زور سے وہی مسمار ہو گئے

جب رُک گئے تو وقت کی نبضیں بھی تھم گئیں
جو چل پڑے تو وقت کی رفتار ہو گئے

رفعتؔ ملی ہیں راہ میں دُشواریاں بہت
سچا ئیوں کے جب سے پرستار ہو گئے

Rate it:
Views: 417
03 Oct, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets