اِس پار تو سب کچھ ہار چلے

Poet: By: Ghulam E Mustafa, Bahawalpur

ہر چیز تمہاری لوٹا دی
ہم لے کے نہیں کچھ ساتھ چلے

پھر دوش نہ دینا اے لوگوں
ہمیں دیکھ لو خالی ہاتھ چلے

یہ راہ اکیلے کاٹی ہے
یہاں ساتھ نہ کوئی یار چلے

اُس پار نہ جانے کیا پائیں
اِس پار تو سب کچھ ہار چلے

Rate it:
Views: 833
30 Jun, 2009