آئینہ بھی اب بولنے لگا ہے
جب بھی میں گزرتا ہوں اپنے کمرے سے
آتے جاتے مجھ سے پوچھتا ہے
یہ مجھ سے باتیں کرتا ہے
یہ میرے حالات پہ نکتہ چینی کرتا ہے
بلکل ایسے جیسے وہ جائزہ لے رہا ہو میرا
’کہاں گئی وہ مُسکراہٹ تیری؟‘
’ تیرے ماتھے پر شکن گہرے کیوں ہیں؟‘
’آنکھوں کی شرارت کدھر گئی؟‘
’وہ منچلا سا دل کہاں رہ گیا؟‘
کبھی تو بے تکلفی سے پوچھتا ہے
’ایسا کیا ہے جو کھو گیا ہے؟‘
’کوئی تجھ سے روٹھ گیا ہے؟‘
’کیسی کا انتطار ہے کیا؟‘
’کوئی دل توڑ گیا کیا؟‘
’کوئی تنہا چھوڑ گیا کیا؟‘
’کیسی کے وعدے ستاتے ہیں کیا؟‘
’کیسی کی بے وفائی تڑپاتی ہے کیا؟‘
اس آئینے کو بہت خاموش کروایا
چپ تو ہو جاتا ہے مگر دیکھتا رہتا ہے
خدا جانے یہ آئینہ اتنا پوچھتا کیوں ہے؟
خدا جانے یہ آئینہ اتنا بولتا کیوں ہے؟