Add Poetry

آج کی بیوی

Poet: kanwal naveed By: kanwal naveed, karachi

بیوی بدلی ہے آج کی یہ الزام لگایا جاتا ہے
شوہر کا ہی کیوں ہر کرتوت چھپایا جاتا ہے

جیسا آدمی ہوتا ہے وہ ویسی بیوی پاتا ہے
کہی سنی بات نہیں یہ قرآن ہمیں بتاتا ہے

قرآن کی تعلیم ہر دور میں یکساں چلتی ہے
خوشیوں سے بیوی آدمی کا دامن بھرتی ہے

معاشرے میں بیوی آدمی کی عزت ہوتی ہے
آدمی پاس دولت بیوی کی قسمت ہوتی ہے

ماں کو نوکرنی بنا، بیوی کو سر جو چڑھاتے ہیں
آدمی کو یہ کرتوت ماں باپ ہی تو سکھاتے ہیں

نہ رہیں اگر نہ چاہیں، بندھن ہے یہ کوئی قید نہیں
اک راہ ہمشہ ہے کھلی، راستہ جس کا ناپید نہیں

ریموٹ دبایا جائے و یسی ہی چلتی ٹی وی ہے
جیسا آج کا شوہر ہے ویسی ہی آج کی بیوی ہے

Rate it:
Views: 780
28 Aug, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets