تیرا میرا رشتہ کچھ ایسا الجھا ہے اس کو سلجھاتے سلجھاتے اپنے دل کی پوریں زخمی کر بیٹھا ہوں رشتہ شاید سلجھ نہ پائے لیکن اس کو سلجھانے کی دھن میں جاناں سارے خواب بھلا بیٹھا ہوں اپنا آپ گنوا بیٹھا ہوں