اپنی تصویر کو

Poet: Shahzad Ahmad By: Wajid Imran, Pirmahal

اپنی تصویر کو آنکھوں سے لگاتا کیا ہے
اِک نظر دیکھ اِدھر بھی تیرا جاتا کیا ہے

میری رسوائی میں وہ بھی ہیں برابر کے شریک
میرے قصے میرے یاروں کو سُناتا کیا ہے

مَیں تیرا کچھ بھی نہیں لگتا مگر اِتنا تو بتا
دیکھ کر مجھ کو تیرے ذہن میں آتا کیا ہے

Rate it:
Views: 581
12 Aug, 2010