Add Poetry

اپنے

Poet: Wajid Imran By: Wajid Imran, Pirmahal

وہ بدل نہیں سکتا کبھی ارادے اپنے
جس نے ہاتھوں سے جلائے ہوں لاشے اپنے

یہ اور بات وہ خوش ہے ہمجولیوں میں اپنی
بھولے گا نہیں وہ بیتے زمانے اپنے

گم کردہ راہ کا مسافر ہو گیا ہوں
تو نے جب سے چراغ ہیں بجھائے اپنے

ایک ہی تمنا دل میں لئے جی رہا ہوں
بعد مرنے کے کھلیں دنیا پہ فسانے اپنے

Rate it:
Views: 502
29 Mar, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets