Add Poetry

اپنے من کی ویرانی سے گھبرا کر

Poet: Saima Shahid By: Saima Shahid, Multan

اپنے من کی ویرانی سے گھبرا کر
میں نے اس کے مکیں کو سوچا
جب وہ تھا تو کتنی خوشیاں
من آنگن میں گھومتی تھیں
اسکی باتیں
اسکی ہنسی
کیسے مجھ کو شاد رکھتی تھیں
اور میرے چہرے پہ إک
سجیلی مسکان سجی رہتی
لیکن اس کے جانے سے
اب
من میں کیسی ویرانی ہے
کتنا گہرا سناٹا ہے
یادیں ہیں کہ
حسرت سے دیوارودر کو تکتی ہیں
اداسی بھی سر نہیوڑاے
إک کونے میں بیٹھی ہے
لاکھ میں اس کو دھتکاروں
دھکے دے کےمن آنگن سے باہر نکالوں
وہ روتی ہے کُرلاتی ہے
دہلیز سے چمٹی جاتی ہے

Rate it:
Views: 501
04 Dec, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets