اپنےپیار کی ہم کبھی نہ نمائش کرتےہیں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMاپنےپیار کی ہم کبھی نہ نمائش کرتےہیں
درد کے پھولوں سےگھرکی آرائش کرتےہیں
ان کی محبت کا امتحاں دیتے عمرگزرری
پھرنہ جانےکیوں وہ ہماری آزمائش کرتےہیں
لگتا ہے ساری دنیا بے حس ہو گئی ہے
چل اگلی دنیامیں اختیاررہائش کرتےہیں
خدا کرےہمارا دم ان کی بانہوں میں نکلے
اس کےسوا کوئی اور نہ خواہش کرتےہیں
More Sad Poetry






