اچھے دن

Poet: Dr. Masood Mehmood Khan By: Dr. Masood Mehmood Khan, Perth, Australia

نظر میں تھے كبھی دستِ غریب میں تو نہ تھے
وہ جانِ سوخته كے كچھ قریب میں تو نہ تھے

رہِ حیات كا ہر سنگ خود تراشا ہے
یہ آبلے میرے لوحِ نصیب میں تو نہ تھے

ہر ایک سنگ خدا بن گیا ہے كیوں مسعود
كہیں وہ آج دیارِ منیب میں تو نہ تھے
 

Rate it:
Views: 560
07 Feb, 2010