میں تمہیں معاف تو کرچکی ہوں مگر پھر بھی اک بات کہنی ہے کہیں مل جاؤ کسی رستے پہ یونہی کسی سڑک پہ تو کچھ بھی مت کہنا کسی مجبوری کا ذکر مت کرنا ہاں فقط اتنا کرنا کہ میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سوری کہہ دینا