اک بار کہہ دے

Poet: UA By: UA, Lahore

اے کاش کوئی ہم سے اک بار یہ کہہ دے
ہم نے جو کہا سچ کہا ایک بار تو کہہ دے

ایک ذرا سی تسلی اور تھوڑا سا دلاسہ
دینے کے لئے ہی سہی اک بار ہی کہہ دے

میری خوش گمانی میرا یقیں بن جائیگی
میری ہاں میں ہاں ملا دے اک بار ہاں کہہ دے

ان جاگتے خوابوں کو بھی تعبیر مل سکتی ہے
میرے ہم نفس کبھی تو مجھے اک بار جو کہہ دے

اے میری نگاہ مہر بلب جو نہیں کہا تو نے آج تک
وہی راز دل میری رازداں اک بار انہیں کہہ دے

Rate it:
Views: 489
04 Aug, 2009
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL