اک برہنہ بولتا اظہار ہے

Poet: سعید راہی By: دانیال, Karachi

اک برہنہ بولتا اظہار ہے
میرا چہرہ صبح کا اخبار ہے

آگے پیچھے چل رہا ہے دم بہ دم
ایک میرا سایہ میرا یار ہے

پاؤں کے نیچے ہے شعلوں کی زمیں
اور سر پہ سوچ کی تلوار ہے

بے لباسی پیراہن پہ خندہ زن
بے حیائی ایک کاروبار ہے

کس طرف کو جائے راہیؔ آدمی
ہر قدم سرحد ہے یا دیوار ہے

Rate it:
Views: 335
15 Feb, 2022