اک ردائے نیلگوں کو آسماں سمجھا تھا میں
Poet: Taj Rasul Tahir By: Taj Rasul Tahir, Islamabadاک ردائے نیلگوں کوآسماں سمجھا تھا میں
چار تنکوں کانشیمن اک مکاں سمجھا تھا میں
اک جھلک مہر و وفا کی جس میں بھی آئ نظر
با وفا یا بے وفا تھا مہربان سمجھا تھا میں
حسرتیں پلتی رہیں دل میں مرے بن کر خلش
ہر ستم جور و جفاکو امتحاں سمجھا تھا میں
وہ بھی دیکھاتنگ ہوتا کوچہء یاراں جسے
بھول کر سب کچھ اسی کو اک جہاں سمجھا تھا میں
وہ زباں جس سے کوئ لفظ و بیاں سنتا نہ تھا
مثل نشتر چل پڑی جو بے بیاں سمجھا تھا میں
جس میں کچھ حاصل ہوئ تھیں راحتیں طاہر مجھے
چند لمحے زندگی کو جاوداں سمجھا تھا میں
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL