کبھی جب دشتِ جاں میں خواہشوں کی آگ جلتی ہے
Poet: موم کی عورت By: Azra Naz, Reading UKکبھی جب دشتِ جاں میں خواہشوں کی آگ جلتی ہے
مرِے اندر چھپی اِک موم کی عورت پگھلتی ہے
تمہاری بے وفائی سے کچھ ایسے دِل مرا اُجڑا
جوانی میں کِسی بیوہ کی جیسے مانگ اُجڑتی ہے
ہے تو آکاش میں دھرتی تجھے چھونا ہے نا ممکن
تجھے پانے کی خواہش کیوں مرے دِل میں مچلتی ہے
رہے آباد تو میری خوشی سے کھیلنے والے
دعا دِل سے مرے تیرے لیۓ ہر دم نکلتی ہے
ہجومِ غم سے گھبرا کر نہ ہو مایوُس خوشیوں سے
غموں کی بارشوں میں زندگی دُھل کر نکھرتی ہے
کبھی جو ا بر سے ٹوٹ کر ساون کے موسم میں
تمہیں کیسے بتاؤں کیا مرے دِل پر گذرتی ہے
کچو کے مجھ کو دیتا ہے مرا احساسِ تنہایٔ
مرے دالان میں جب شام کو سردی اترتی ہے
مجھے عذراؔ تری قربت کا موسم یاد آتا ہے
جواں شب قطرہ قطرہ شمع جیسی جب پگھلتی ہے
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL