Add Poetry

اک ستارہ میں بن کے ابھروں گا

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, میانوالی

اک ستارہ میں بن کے ابھروں گا
تیرے آنگن میں آ کے اتروں گا

جانے والے کے یہ ہی دعوے تھے
اپنے وعدوں سے میں نا مکروں گا

گر محبت کی آزمائش ہوئ
جلتے شعلوں سے میں بھی گزروں گا

مجھ کو الفت کے آئینے میں دیکھ
تیرے دل میں ضرور اتروں گا

میں کوئ آئینہ نہیں باقر
ٹوٹ کر میں کہیں نا بکھروں گا

Rate it:
Views: 254
30 Mar, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets