پلٹا جو مسافت سے تو بے گھر ہو چکا تھا
میں اپنے ہی شہر میں دربدر ہو چکا تھا
اک دم سنبھلنا میرے بس میں نہیں تھا
معاملہ اِدھر سے اُدھر ہو چکا تھا
دوست آئے تھے ساحل پہ بچانے مجھکو
مگر پانی میرے سر سے اوپر ہو چکا تھا
اک شخص کے آنسو میری پیاس کیا بجھاتے
میرے اندر بپا اک حشر ہو چکا تھا
چارہ گر بھی اپنی بے بسی پہ رویا بہت
میری رگ رگ میں زہر کا اثر ہو چکا تھا
عثمان میرا خون میرا اپنا ہی قبیلہ کرتا
یہ ہونا نہیں چاہیے تھا مگر ہو چکا تھا