اک شخص کے ہاتھوں میں بہت اب تک کھیلے ہیں
Poet: عامر ارشاد By: Muhammad Amir Irshad, Rawalakotاک شخص کے ہاتھوں میں بہت اب تک کھیلے ہیں
دکھ سارے جہاں بھر کے اِس عشق میں جھیلے ہیں
بدلیں گے اب ہم ایسے دیکھے گا شہر سارا
قہقوں میں گُم ہوں گے اشکوں کے جو ریلے ہیں
وہ شخص بھی اب ہم سے دامن کیوں چُھڑاتا ہے
پانے کے لیے جس کو بہت پاپڑ بیلے ہیں
اُترو جو کبھی اس میں ، ہیں درد ہی درد ہر سُو
جو دور سے دیکھو تو اس عشق میں میلے ہیں
رہے عشق سے پہلے ہم احباب کے جھرمٹ میں
اے لوگو آئو دیکھو ، اب کتنے اکیلے ہیں
بے چینی ، بے بسی ، دکھ درد اور غم بھی
ہے عشق گُرو ان کا ، یہ سب تو چیلے ہیں
More Sad Poetry






