Add Poetry

اک طرف محبت کو آزما رہی ہوں

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), K.S.A

اک طرف محبت کو آزما رہی ہوں
اک طرف اپنے رب کو منا رہی ہوں

تم آ جاؤ تو بہت اچھا ہو گا
میں کب سے خود کو مٹا رہی ہوں

شام کی ُاداسیوں میں اداس سا چہرہ لیے
میں کب سے بکھریں زلفیں سلجھا رہی ہوں

سنو پھر تم اچانک سے بہت یاد آنے لگے
جب تنہا ہواؤں سے چراغ بچا رہی ہوں

نا دن کی خبر ، نا رات کا پتا چلتا ہے
یادیں ہی یادیں ہے جن سے دل لگا رہی ہوں

ہر وہ شخص نجانے کیوں دشمن نکل آیا
جنہیں مددتوں سے دوست بنا رہی ہوں

میرے ہر دکھ ، درد کی دوا تمہارے پاس ہے
نجانے کیوں اپنا دکھ تم سے ہی چھپا رہی ہوں

Rate it:
Views: 373
31 Mar, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets