یہ شہر اتنا ویراں کیوں ہے
ہرشخص یہاں پریشاں کیوں ہے
یہ ظلمت شب ہےکیوں کر چھائی
بے ایماں یہاں ایماں کیوں ہے
میری تقدیرکا لکھا پڑھنےوالے
تیری قسمت ہی تجھ پر گراں کیوں ہے
یہ زندگی کی جنگ ہارنے والا
اس قدربے سازوساماں کیوں ہے
اندھیروں میں اجالے تلاشنے والا
نور سحر سے اتنا بد گماں کیوں ہے
جو رکھ نہ سکا اک لفظ محبت کا بھرم
وہاں رہ کر بھی وہ یہاں کیوں ہے
یہ خامشی میں ڈوبے ہوئےالفاظ سحر
چشم نم سے تیری عیاں کیوں ہے