اک موج ہے

Poet: Mubeen By: Mubeen, Islamabad

اک موج ہے جو بہا کر لے جاتی ہے
خیال کی وسعت دور تک جاتی ہے

اکثر خشک موسم کی دوپہر میں
برسات آنکھوں میں اتر آتی ہے

کتاب زندگی کے ورق الٹتے الٹتے
تھکن نیند کی وادی میں لے جاتی ہے

خواب بھی بھنور جیسے ہیں
زندگی ان میں ڈوب جاتی ہے

شب ہجر جیسے اک عمر پر محیط ہو
شب وصال لمحوں میں گزر جاتی ہے

Rate it:
Views: 453
15 Oct, 2009