اک چھوٹی سی ھاں جو کر جاتے تو کیا ہوتا
کم فاصلے اور درمیاں کر جاتے تو کیا ہوتا
وہ حسرتیں جو تمھارے بھی دل میں تھیں
لا کر زباں پے بیاں کر جاتے تو کیا ہوتا
بس تم ہی کہتے اور ہم سنتے رہتے
ہمیں ایسا بے زباں کر جاتے تو کیا ہوتا
دیکھو داستاں ہو گئی پرانی اب سسی پنوں کی
عشق کی تاریخ پھر سے جواں کر جاتے تو کیا ہوتا
ٹوٹ کر چاھتا ہے آج بھی تمہیں یہ تنویر!
کچھ تم بھی اقرار زباں کر جاتے تو کیا ہوتا