Add Poetry

اکثر جس شجر کو حجر پڑتے ہیں

Poet: جہانزیب کُنجاہی دمشقی By: جہانزیب کُنجاہی دمشقی, gujrat

بے جُرم ہمیں لوگ ٹھکرا دیا کرتے ہیں
وفاوَں کا اسطرح صلہ دیا کرتے ہیں

اتنی زحمت گوارہ نہیں کرتے پاس آجائیں
دور سے ہی بس مسکرا دیا کرتے ہیں

یہ شہر دغابازوں کا ہے خیال رکھنا
یہاں نظروں نظروں میں جلا دیا کرتے ہیں

کبھی حالتِ مسکیں پہ ترس آئے تو
ہلکا سا رُخِ زیبا دکھا دیا کرتے ہیں

جس روپ میں میرا یار خوش رہے
ہم ایسا ہی حلیہ بنا دیا کرتے ہیں

اکثر جس شجر کو حجر پڑتے ہیں
وہی تو شجر میوہ دیا کرتے ہیں

ہماری مثال بھی اس شجر سی ہے جہاں
وہ جتنے بھی ستم کریں ہم بھلا دیا کرتے ہیں

Rate it:
Views: 471
14 Jan, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets